لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ نے کمسن بچے سے بد فعلی کے مقدمے میں مجرم امتیاز حسین کی اپیل مسترد کرتے ہوئے عمر قید اور50 ہزار روپے جرمانے کی سزا برقرار رکھنے کا حکم دیا ہے
لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ،کمسن بچے سے بدفعلی کے مجرم کی سزا برقرار

مزید خبریں
لاہور۔6جون (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ نے کمسن بچے سے بد فعلی کے مقدمے میں مجرم امتیاز حسین کی اپیل مسترد کرتے ہوئے عمر قید اور50 ہزار روپے جرمانے کی سزا برقرار رکھنے کا حکم دیا ہے۔جسٹس طارق سلیم شیخ اور جسٹس امجد رفیق پر مشتمل دو رکنی بینچ نے تفصیلی فیصلے میں قرار دیا کہ استغاثہ مجرم کے خلاف الزام ثابت کرنے میں کامیاب رہا جبکہ میڈیکل اور فرانزک شواہد بھی جرم کی تائید کرتے ہیں اس لیے ملزم کو شک کا فائدہ نہیں دیا جا سکتا۔








