صدر مملکت ممنون حسین کی نائیجیرین ہائی کمشنر، سوئٹزرلینڈ، متحدہ عرب امارات، بوسنیا ہرزیگوینیا اور مصرکے سفیر وں سے گفتگو

اسلام آباد ۔ 2 نومبر (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان تمام دوست اوربرادرممالک کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کے فروغ کا خواہاں ہے، پاکستان نے معیشت سمیت تمام شعبوں میں ترقی کی ہے، حکومت کی مناسب پالیسیوں کی بدولت پاکستان کی معیشت صحیح سمت میں گامزن ہے، آزادانہ سرمایہ کار پالیسی کی بدولت پاکستان جنوبی ایشیاءمیں سرمایہ کاری کےلئے بہترین ملک ہے جس سے …

اسلام آباد ۔ 2 نومبر (اے پی پی) صدر مملکت ممنون حسین نے کہا ہے کہ پاکستان تمام دوست اوربرادرممالک کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کے فروغ کا خواہاں ہے، پاکستان نے معیشت سمیت تمام شعبوں میں ترقی کی ہے، حکومت کی مناسب پالیسیوں کی بدولت پاکستان کی معیشت صحیح سمت میں گامزن ہے، آزادانہ سرمایہ کار پالیسی کی بدولت پاکستان جنوبی ایشیاءمیں سرمایہ کاری کےلئے بہترین ملک ہے جس سے بین الاقوامی سرمایہ کار بھرپور استفادہ کر سکتے ہیں۔ انہوں نے یہ بات جمعرات کو نائیجیریا کے ہائی کمشنر، سوئٹزرلینڈ، متحدہ عرب امارات، بوسنیا ہرزیگوینیا اور مصرکے سفیر وں سے الگ الگ ہونے والی ملاقات میں کہی جنہوں نے ایوانِ صدر میں منعقدہ تقریب میں انہیں اپنی سفارتی اسناد پیش کیں۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان تمام دوست اور برادر ممالک کے ساتھ دوطرفہ تعلقات بڑھانے کا خواہاں ہے۔ انہوں نے امید کا اظہار کیا کہ نامزد سفیر دوطرفہ تعلقات خاص طور پر تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافہ کےلئے اقدامات کریں گے۔ صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان امن کے اصولوں پر کاربند ہے اور بین الاقوامی سطح پر ایک اہم اور ذمہ دار ملک کی حیثیت رکھتا ہے۔

Leave a Reply