ضلعی انتظامیہ کی زیر نگرانی پٹن گرڈ سٹیشن کی اپ گریڈیشن، نئی مشینری کی تنصیب اور اسے جلد از جلد فعال کرنے کے لیے کام جاری ہے
پٹن گرڈ سٹیشن کی اپ گریڈیشن، نئی مشینری کی تنصیب و فعال کرنے کے لیے کام جاری
ایبٹ آباد۔ 06 جون (اے پی پی):ضلعی انتظامیہ کی زیر نگرانی پٹن گرڈ سٹیشن کی اپ گریڈیشن، نئی مشینری کی تنصیب اور اسے جلد از جلد فعال کرنے کے لیے کام جاری ہے۔ ڈپٹی کمشنر آفس کوہستان لوئر کے مطابق عوامی سہولت اور علاقے میں بجلی کے دیرینہ مسئلے کے مستقل حل کے لیے ضلعی انتظامیہ کی جانب سے اس پورے عمل کی سخت مانیٹرنگ کی جا رہی ہے تاکہ مقررہ وقت میں تمام تکنیکی مراحل کو مکمل کر کے گرڈ سٹیشن کو فعال کیا جا سکے۔ قبل ازیں پٹن گرڈ سٹیشن کی انرجائزیشن اور اسے مکمل فعال کرنے کے لیے درکار ضروری ہیوی مشینری پیسکو ویئر ہاؤس پشاور سے ٹیکنیکل ٹیم کے ہمراہ پٹن گرڈ سٹیشن پہنچا دی گئی تھی۔









