تھانہ سلانوالی پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر کے غیر قانونی اسلحہ برآمد کرلیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا محمد صہیب اشرف کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ سلانوالی محمد سرفراز نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی اسلحہ لیکر گھومنے والے ملزم توقیر کو گرفتارکر لیا ۔
تھانہ سلانوالی پولیس کی کارروائی، ملزم گرفتار، غیر قانونی اسلحہ برآمد
سرگودھا۔ 06 جون (اے پی پی):تھانہ سلانوالی پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر کے غیر قانونی اسلحہ برآمد کرلیا۔ ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر سرگودھا محمد صہیب اشرف کی ہدایت پر ایس ایچ او تھانہ سلانوالی محمد سرفراز نے کارروائی کرتے ہوئے غیر قانونی اسلحہ لیکر گھومنے والے ملزم توقیر کو گرفتارکر لیا ۔ گرفتار ملزم کے قبضے سے بندوق 12 بور رپیٹر برآمد کر لیا اور ملزم کے خلاف ناجائز اسلحہ رکھنے کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔ ایس ایچ او تھانہ سلانوالی محمد سرفراز کے مطابق گرفتار ملزم توقیر کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے جس کو قانون کے کٹہرے میں لا کر قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی۔









