اسلام آبادپولیس نے گمشدہ بچوں کوقلیل وقت میں تلاش کرکے بحفاظت والدین کے حوالے کر دیا،بچوں کے والدین نے پولیس ٹیم کا شکریہ ادا کیا اوراسلام آباد پولیس کی کاوشوں کو سراہا
اسلام آبادپولیس نے گمشدہ بچوں کوقلیل وقت میں تلاش کرکے بحفاظت والدین کے حوالے کر دیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔6جون (اے پی پی):اسلام آبادپولیس نے گمشدہ بچوں کوقلیل وقت میں تلاش کرکے بحفاظت والدین کے حوالے کر دیا،بچوں کے والدین نے پولیس ٹیم کا شکریہ ادا کیا اوراسلام آباد پولیس کی کاوشوں کو سراہا۔ترجمان اسلام آباد پولیس کے مطابق اسلام آباد پولیس وفاقی دارلحکومت اسلام آباد میں امن و امان کی صورتحال کو برقرار رکھنے اور شہریوں کی جان ومال کےتحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ہمہ وقت مصر وف عمل ہے، اس سلسلے میں تھانہ شمس کالونی پولیس ٹیم کو شہری کی جانب سے اطلاع موصول ہوئی کہ اس کے دو بچے لاپتہ ہوگئے ہیں جس کی فوری تلاش کرنے میں مدد کی جائے،شہری کی جانب سے اطلاع موصول ہوتے ہی پولیس نے فوری رپورٹ درج کر کے تمام تکنیکی اورانسانی ذرائع کو بروئے کارلاتے ہوئے گمشدہ بچوں کو قلیل وقت میں تلاش کرکے بحفاظت والدین کے حوالے کردیا، بچوں کے والدین نے پولیس ٹیم کا شکریہ ادا کیا اور فوری مدد کرنے پراسلام آباد پولیس کی کاوشوں کو سراہا۔








