پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یومِ غار اور زیر زمین مخفی دنیا 6 جون کو منایا گیا، اسے منانے کامقصد غاروں کی قدرتی خوبصورتی، ان کے سائنسی اہمیت اور زیرِ زمین ماحولیاتی نظام کے تحفظ بارے شعور اجاگر کرنا ہے
پاکستان سمیت دنیا بھر میں ہفتے کو عالمی یومِ غار اور زیر زمین مخفی دنیا منایا گیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔6جون (اے پی پی):پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یومِ غار اور زیر زمین مخفی دنیا 6 جون کو منایا گیا، اسے منانے کامقصد غاروں کی قدرتی خوبصورتی، ان کے سائنسی اہمیت اور زیرِ زمین ماحولیاتی نظام کے تحفظ بارے شعور اجاگر کرنا ہے۔ زیر زمین اور مخفی دنیا اتنی وسیع اور پُراسرار ہے کہ سطحِ زمین کا تقریباً ایک چوتھائی حصہ اسی طرح کے قدرتی تشکیلات پر مشتمل ہے جو ماحولیات اور انسانی بقا کا ایک اہم حصہ ہے، ایک ارب سے زائد انسانوں کو پینے کا صاف پانی انہی زیرِ زمین آبی ذخائر اور غاروں کے ذریعے ملتا ہے۔ بہت سے غار ایسے ہیں جہاں سورج کی روشنی نہیں پہنچتی لیکن وہاں کیمیائی عوامل پر پلنے والے انوکھے جاندار اور پودے پائے جاتے ہیں جو ان کے حیاتی تنوع کی عکاسی کرتے ہیں۔تاریخی اور سائنسی ورثے کے حوالے سے غاروں کے اندر موجود چٹانی نقش و نگار کروڑوں سال پرانی آب و ہوا اور ارضیاتی تاریخ کے راز اپنے اندر سموئے ہوئے ہیں۔اس دن کی مناسبت سےپاکستان سمیت دنیا بھر میں خصوصی پروگرام منعقد کیے گئے۔ واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسکو کی جانب سے ہر سال 13 ستمبر کو باقاعدہ طور پر عالمی یومِ غار اور کارسٹ بھی منایا جاتا ہے۔








