ملک میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ

اسلام آباد۔6جون (اے پی پی):ملک میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ہفتہ کو 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 12 ہزار 489 روپے کی بڑی کمی ہوئی جس کے بعد سونا 4 لاکھ 55 ہزار 327 روپے فی تولہ پر آ گیا۔اسی طرح 10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت 11 …

اسلام آباد۔6جون (اے پی پی):ملک میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ہفتہ کو 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 12 ہزار 489 روپے کی بڑی کمی ہوئی جس کے بعد سونا 4 لاکھ 55 ہزار 327 روپے فی تولہ پر آ گیا۔اسی طرح 10 گرام 24 قیراط سونے کی قیمت 11 ہزار 240 روپے کم ہو کر 3 لاکھ 89 ہزار 772 روپے جبکہ 22 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت 10 ہزار 181 روپے کمی کے بعد 3 لاکھ 57 ہزار 443 روپے ریکارڈ کی گئی۔

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمتوں میں نمایاں گراوٹ دیکھی گئی جہاں فی اونس سونا 124.890 ڈالر کمی کے بعد 4 ہزار 328.92 ڈالر پر آ گیا۔دوسری جانب چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی کا رجحان رہا۔ فی تولہ چاندی 463 روپے سستی ہو کر 7 ہزار 267 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 421 روپے کمی کے بعد 6 ہزار 202 روپے کی سطح پر آ گئی۔بین الاقوامی مارکیٹ میں چاندی کی فی اونس قیمت بھی 4۔635 ڈالر کم ہو کر 67.885 ڈالر ریکارڈ کی گئی۔