کوئٹہ۔ 06 جون (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی سے حلقہ این اے 264 سریاب کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے وفود نے سراوان ہاؤس کوئٹہ میں ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران وفود نے اپنے اپنے علاقوں کو درپیش مسائل، بالخصوص پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی، بنیادی سہولیات کی کمی اور دیگر عوامی مشکلات کے حوالے …
نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی سے حلقہ این اے 264 سریاب کے مختلف وفود کی ملاقات

مزید خبریں
کوئٹہ۔ 06 جون (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما و رکن قومی اسمبلی نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی سے حلقہ این اے 264 سریاب کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے وفود نے سراوان ہاؤس کوئٹہ میں ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران وفود نے اپنے اپنے علاقوں کو درپیش مسائل، بالخصوص پینے کے صاف پانی کی عدم دستیابی، بنیادی سہولیات کی کمی اور دیگر عوامی مشکلات کے حوالے سے تفصیلی آگاہ کیا۔ وفود نے عوامی مسائل کے مستقل اور مؤثر حل کے لیے ترقیاتی منصوبوں کے آغاز اور بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کی ضرورت پر زور دیا۔اس موقع پر نوابزادہ میر جمال خان رئیسانی نے وفود کے مسائل اور تجاویز کو غور سے سنا اور یقین دہانی کرائی کہ عوامی مسائل کے حل، ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل اور حلقے کی خوشحالی کے لیے ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت اور ان کے مسائل کا حل پاکستان پیپلز پارٹی کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، اور حلقہ این اے 264 سریاب کی ترقی کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں گے۔ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی جس میں علاقے کی مجموعی ترقی، عوامی فلاح و بہبود اور دیگر اہم امور پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔








