جاپان، وزیرِاعظم شنزوایبے نے دوبارہ انتخاب کے بعد تمام وزرا کو ان کے قلمدان دوبارہ سونپ دیئے

ٹوکیو ۔ 02نومبر (اے پی پی)جاپان کے وزیرِاعظم شنزو آبے نے پارلیمان کے رہنما منتخب ہونے کے بعد اپنی کابینہ کے تمام وزرا کو دوبارہ ان کے قلمدان دوبارہ سونپ دیے ۔ جاپان کے نشریاتی ادارے کے مطابق شنزوآبے نے ملک کے 98 ویں وزیرِاعظم کے طور پر دوبارہ عہدہ سنبھالنے کے بعد آبے نے اپنی نئی کابینہ کے حوالے سے بات چیت کے لئے اپنی چھوٹی اتحادی جماعت کومے …

ٹوکیو ۔ 02نومبر (اے پی پی)جاپان کے وزیرِاعظم شنزو آبے نے پارلیمان کے رہنما منتخب ہونے کے بعد اپنی کابینہ کے تمام وزرا کو دوبارہ ان کے قلمدان دوبارہ سونپ دیے ۔ جاپان کے نشریاتی ادارے کے مطابق شنزوآبے نے ملک کے 98 ویں وزیرِاعظم کے طور پر دوبارہ عہدہ سنبھالنے کے بعد آبے نے اپنی نئی کابینہ کے حوالے سے بات چیت کے لئے اپنی چھوٹی اتحادی جماعت کومے پارٹی کے قائد ناتسواو یاماگوچی سے ملاقات کی، جس کے بعد چیف کابینہ سیکریٹری یوشی ہیدے سوگا نے کابینہ کے ارکان کا اعلان کردیا۔تمام وزرا کا دوبارہ تقرر کرتے ہوئے انھوں نے پالیسی جاری رکھنے پر زور دیا۔ واضح رہے کہ ان کی آخری کابینہ میں تین ماہ قبل ردوبدل کیا گیا تھا۔

مزید خبریں

Leave a Reply