چین کے خدمات کے شعبہ کی درآمدا ت و برآمدات کا کل حجم رواں سال کے پہلے 4 ماہ کے دوران 24853.2 ارب یوآن تک پہنچ گیا
چین ،خدمات کے شعبہ کی 4 ماہ میں درآمدا ت و برآمدات کا حجم 24853.2 ارب یوآن تک پہنچ گیا

مزید خبریں
بیجنگ۔7جون (اے پی پی):چین کے خدمات کے شعبہ کی درآمدا ت و برآمدات کا کل حجم رواں سال کے پہلے 4 ماہ کے دوران 24853.2 ارب یوآن تک پہنچ گیا۔ چینی میڈیا کے مطابق سال 2026 میں جنوری سے اپریل کے دوران چین کی خدمات کی درآمدات اور برآمدات کے مجموعی حجم میں سالانہ بنیادوں پر 4.9 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیاہے۔ جنوری سے اپریل 2026 کے دوران علمی نوعیت کی خدمات کی برآمدات نے تیز رفتار ترقی کو برقرار رکھا اور علمی نوعیت کی خدمات کی درآمدات و برآمدات 1.10418 ٹریلین یوآن رہیں جو 5.1 فیصد کے اضافے کے ساتھ خدمات کی مجموعی درآمدات و برآمدات میں 44.4 فیصد کا حصہ رکھتی ہیں۔رپورٹ کے مطابق سفری خدمات کی برآمدات اور نقل و حمل کی خدمات کی درآمدات تیزی سے بڑھ رہی ہیں۔ جنوری سے اپریل تک سفری خدمات کی برآمدات 147.15 ارب یوآن تھیں، جو 30.4 فیصد کے اضافے کےساتھ خدمات کی بر آمدات میں پانچ بڑے شعبوں میں سب سے تیز رفتاری سے بڑھنے والا شعبہ ہے جبکہ نقل و حمل کی خدمات کی درآمدات 316.45 ارب یوآن رہیں۔








