چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے اسلام آباد میں دیوان موٹرز کے زیر اہتمام MINI برانڈ ڈسپلے اور آل الیکٹرک گاڑیوں کی شوکیس تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی
چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی کی MINI آل الیکٹرک گاڑیوں کی شوکیس تقریب میں شرکت، جدید اور ماحول دوست ٹرانسپورٹ کے فروغ کو سراہا
اسلام آباد۔7جون (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے اسلام آباد میں دیوان موٹرز کے زیر اہتمام MINI برانڈ ڈسپلے اور آل الیکٹرک گاڑیوں کی شوکیس تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔سینیٹ سیکرٹریٹ کی جانب سے جاری پریس ریلیز کے مطابق اس موقع پر چیئرمین سینیٹ نے پاکستان میں جدید، ماحول دوست اور معیاری ٹرانسپورٹ سہولیات کے فروغ میں دیوان موٹرز کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ الیکٹرک اور جدید گاڑیوں کا فروغ مستقبل کی پائیدار معاشی ترقی اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں پیش رفت کی علامت ہے۔چیئرمین سینیٹ کو MINI کی نئی آل الیکٹرک رینج اور جدید ٹیکنالوجی سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔ انہوں نے کہا کہ نجی شعبے کی ایسی سرمایہ کاری صنعتی ترقی، روزگار کے مواقع اور جدید سفری سہولیات کے فروغ میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔تقریب میں کاروباری شخصیات، آٹو موبائل شعبے کے نمائندگان اور میڈیا کے اراکین نے بھی شرکت کی۔









