چین کے زرمبادلہ کے ذخائر مئی 2026 کے اختتام پر 34 کھرب 42 ارب ڈالر سے زئد ہو گئے جو اپریل کے اختتام کے مقابلے میں 31 ارب 70 کروڑ ڈالر یا 0.93 فیصد زیادہ ہیں
زرمبادلہ کے چینی ذخائر میں اضافہ ، 34 کھرب 42 ارب ڈالر سے متجاوز

مزید خبریں
بیجنگ۔7جون (اے پی پی):چین کے زرمبادلہ کے ذخائر مئی 2026 کے اختتام پر 34 کھرب 42 ارب ڈالر سے زئد ہو گئے جو اپریل کے اختتام کے مقابلے میں 31 ارب 70 کروڑ ڈالر یا 0.93 فیصد زیادہ ہیں۔شنہوا کے مطابق چین کی سٹیٹ ایڈمنسٹریشن آف فارن ایکسچینج کی جانب سے اتوار کو جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق مئی کے دوران عالمی معاشی ماحول اور بڑی معیشتوں کی مالیاتی پالیسیوں کے امکانات سمیت مختلف عوامل کے باعث امریکی ڈالر انڈیکس میں اضافہ ہوا جبکہ عالمی مالیاتی منڈیوں کے اہم اثاثوں کی قیمتوں میں مجموعی طور پر بہتری دیکھی گئی۔بیان میں کہا گیا کہ زرمبادلہ کی شرحِ تبادلہ میں تبدیلیوں اور اثاثوں کی قیمتوں میں اضافے جیسے عوامل کے مشترکہ اثرات کے نتیجے میں مئی کے دوران زرمبادلہ کے ذخائر کے حجم میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ادارے کے مطابق چین کی معیشت مستحکم ترقی کی رفتار برقرار رکھے ہوئے ہے اور اعلیٰ معیار کی ترقی کے فروغ میں ٹھوس پیش رفت کر رہی ہے جو ملک کے زرمبادلہ کے ذخائر کے مجموعی استحکام کے لیے مضبوط بنیاد فراہم کرتی ہے۔








