چیف الیکشن کمشنر جی بی کا چیف جسٹس سپریم اپیلیٹ کورٹ کو خط،عام انتخابات شفاف اور غیر جانبدار کرانے کی یقین دہانی

گلگت۔ 07 جون (اے پی پی):چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان نے چیف جسٹس سپریم اپیلیٹ کورٹ کو یقین دہانی کرائی ہے کہ جی بی کے عام انتخابات مکمل طور پر شفاف، غیر جانبدار اور منظم انتخابی نظام کے تحت منعقد کیے جا رہے ہیں۔ اپنے خط میں چیف الیکشن کمشنر نے انتخابات کی شفافیت اور غیر جانبداری کو یقینی بنانے کے لیے الیکشن کمیشن کی جانب سے کیے گئے مختلف …

گلگت۔ 07 جون (اے پی پی):چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان نے چیف جسٹس سپریم اپیلیٹ کورٹ کو یقین دہانی کرائی ہے کہ جی بی کے عام انتخابات مکمل طور پر شفاف، غیر جانبدار اور منظم انتخابی نظام کے تحت منعقد کیے جا رہے ہیں۔ اپنے خط میں چیف الیکشن کمشنر نے انتخابات کی شفافیت اور غیر جانبداری کو یقینی بنانے کے لیے الیکشن کمیشن کی جانب سے کیے گئے مختلف انتظامی، قانونی اور سکیورٹی اقدامات سے بھی عدالت کو تفصیلی طور پر آگاہ کیا۔سپریم اپیلیٹ کورٹ جی بی کے ترجمان کے مطابق عدالت عوام کو بروقت اور مؤثر انصاف کی فراہمی کے ساتھ ساتھ جمہوری عمل کی شفافیت اور قانون کی بالادستی کو یقینی بنانے کے لیے اپنی آئینی ذمہ داریاں ادا کر رہی ہے۔ واضح رہے کہ چیف جسٹس نے رجسٹرار سپریم اپیلیٹ کورٹ کے ذریعے چیف الیکشن کمشنر گلگت بلتستان کو تحریری حکم نامہ جاری کرتے ہوئے 7 جون کو منعقد ہونے والے عام انتخابات میں شفافیت، غیر جانبداری اور انصاف کے تقاضوں کو ہر صورت یقینی بنانے کی ہدایت کی تھی۔