موسم گرما کا مزیدار اور صحت بخش پھل چیری قدرت کا انمول تحفہ ہے جو انسانی صحت کی بہتری کیلئے متعدد طبی فوائد کا حامل ہے
موسم گرما کا مزیدار اور صحت بخش پھل چیری، قدرت کا انمول تحفہ ، انسانی صحت کیلئے متعدد طبی فوائد کاحامل

مزید خبریں
اسلام آباد۔7جون (اے پی پی):موسم گرما کا مزیدار اور صحت بخش پھل چیری قدرت کا انمول تحفہ ہے جو انسانی صحت کی بہتری کیلئے متعدد طبی فوائد کا حامل ہے۔ طبی و غذائی ماہرین کے مطابق چیری جلد کے مسائل کے خاتمہ میں معاون ہونے کے ساتھ ساتھ قوت مدافعت کو بھی بڑھاتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ چیری دل کے لیے صحت بخش خوراک ہے جو نہ صرف بلڈ پریشر کو کم کر سکتی ہے بلکہ وزن کی بحالی میں معاون ثابت ہوتی ہے۔ مزید برآں چیری کینسر کی روک تھام میں مدد کرتی ہے اور نیند کے معیار کو بہتر بنا تی ہے۔ ماہرین کے مطابق سرخ چیری کے استعمال سے ایکنی اور جلد کے دیگر تمام مسائل کا علاج کیا جا سکتا ہے۔ وٹامن اے کی سطح اور اینٹی بیکٹیریل خصوصیات جلد کے مسائل کو دور کرنے اور اسے صاف اور بے عیب رکھنے میں مدد کرتی ہیں۔ چیری جلد کو سیاہ دھبوں اور داغ دھبوں سے بچانے کے لیے بھی جانی جاتی ہے۔ اس لیے روزانه چیری کا استعمال ضروری بنانا چاہیے۔ چیری قوت مدافعت کو بڑھاتی ہے ۔ اس میں موجود میلاٹونن انزائم مدافعتی نظام کو بہتر بنانے اور مختلف انفیکشن اور بیماریوں سے تحفظ میں معاون ثابت ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ 100 گرام چیری میں تقریباً 15 فیصد وٹامن سی ہوتا ہے جو نزلہ، زکام وغیرہ جیسے عام مسائل سے بچنے کے لیے بے حد ضروری ہے۔تمام پھلوں اور سبزیوں کی طرح چیری بھی ایک طاقتور اینٹی آکسیڈینٹ کی طرح کام کرتی ہے۔ماہرین کے مطابق چیری دل کی صحت کو بہتر بنانے کے لیے ایک بہترین غذا ہے۔ چیری میں کیلوریز کم ہوتی ہیں اور فائبر، وٹامنز، معدنیات، غذائی اجزاء موجود ہوتے ہیں۔ اس کے علاوہ اس میں وٹامن سی، اے اور کے بھی پایا جاتا ہے ۔ماہرین کے مطابق چیری اور بیری کا جوس ہائی پولی فینول کی وجہ سے بلڈ پریشر کو کم کرنے میں مدد دیتا ہے کیونکہ یہ قدرتی پودوں کے مرکبات ہیں جو صحت کے لیے فوائد رکھتے ہیں۔چیری میں پائی جانے والی گلیسمیک کی کم خصوصیات کے علاوہ اس میں پایا جانے والا فایبر کا مواد وزن کو برقرار رکھنے میں مدد دیتا ہے۔چیری میں موجود فائبر زیادہ دیر تک پیٹ بھرے رہنے میں مدد کرتی ہے جب کہ چیری کا قدرتی طور پرخون میں شوگر میں نمایاں اضافہ یا کمی کو روکتی ہے۔چیری خون کے خلیوں کی تعمیر میں مدد کرتی ہیں جو خون کی گردش کو آسان بناتی ہیں اور ہماری توانائی کی سطح کو بڑھاتی ہے۔ماہرین صحت کے مطابق چیری میں پایا جانے والا وٹامن مختلف بیماریوں سے لڑنے والے کیمیکلز سے بھرپور ہوتا ہے جو متعدد تحقیقی مطالعات میں خلیوں کی تبدیلی جیسے کینسر کی طرف لے جانے والے کیمیکلز کو روکنے کے لیے مدد کرتی ہیں۔ان طاقتور کیمیکلز میں لیمونین اور ایلجک ایسڈ شامل ہوتے ہیں اور صرف چیری میں یہ تینوں کیمیکلز پائے جاتے ہیں۔ چیری میں پائے جانے والے یہ کیمیلز خاص طور پر چھاتی، پھیپھڑوں، جگر، جلد اور بڑی آنت کے کینسر کے خلاف حفاظتی کام سرانجام دیتے ہیں۔چیری انسانی بڑی آنت میں ہونے والے کینسر سیل لائنوں کے خلیوں کی نشوونما کو بھی کم کرنے میں معاون ہے۔چیری کھانے یا اس کا جوس پینے سے نیند کے معیار کو بہتر بنانے میں مدد مل سکتی ہے








