واپڈا نےدریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دئیے۔اتوار کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائےسندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ 21 ہزار 700 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 10 ہزار کیوسک
دریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری

مزید خبریں
اسلام آباد۔7جون (اے پی پی):واپڈا نےدریاؤں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دئیے۔اتوار کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائےسندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد ایک لاکھ 21 ہزار 700 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 10 ہزار کیوسک،دریائےکابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 46 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 46 ہزار 800 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد ایک لاکھ 97 ہزار 600 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 97 ہزار 600 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 40 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 29 ہزار کیوسک جبکہ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 31 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 8 ہزار 200 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔ بیراجوں کے اعدادوشمار کے مطابق جناح بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 87 ہزار 300 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 79 ہزار 800 کیوسک، چشمہ بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 83 ہزار 900 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 38 ہزار کیوسک، تونسہ بیراج میں پانی کی آمد ایک لاکھ 30 ہزار 600 کیوسک اور اخراج ایک لاکھ 5 ہزار 700 کیوسک،گدو بیراج میں پانی کی آمد 75 ہزار 500 کیوسک اور اخراج 54 ہزار 800 کیوسک،سکھر بیراج میں پانی کی آمد 50 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 18 ہزار 500 کیوسک، کوٹری بیراج میں پانی کی آمد 11 ہزار 600 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک، تریموں بیراج میں پانی کی آمد 22 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 7 ہزار 500 کیوسک اور پنجند بیراج میں پانی کی آمد 12 ہزار 100 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔آبی ذخائر کے اعدادوشمار کےمطابق تربیلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1455.05 فٹ، ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اورآج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 1.175 ملین ایکڑفٹ۔ منگلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1171.60 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 2.654 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 647.60 فٹ،ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.240 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔








