مشعا ل ملک کا رمشا کرسچن کالونی کے متاثرین سے اظہارِ یکجہتی

حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک نے رمشا کرسچن کالونی کے متاثرہ رہائشیوں سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔

اسلام آباد۔7جون (اے پی پی):حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال حسین ملک نے رمشا کرسچن کالونی کے متاثرہ رہائشیوں سے ملاقات کی اور ان کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔

اتوار کو اپنے بیان میں مشعال حسین ملک نے کہا کہ غریب اور محنت کش طبقے کے افراد کو بے گھر کرنا کسی بھی صورت قابل قبول نہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ غیر رسمی آبادیوں کے خلاف کسی بھی کارروائی سے قبل متاثرہ خاندانوں کے لیے متبادل رہائشی انتظامات کیے جائیں۔انہوں نے کہا کہ ریاستی ادارےاپنےفیصلوں میں انسانی ہمدردی، انصاف اور بنیادی انسانی حقوق کے اصولوں کو مدنظر رکھیں۔ انہوں نے کہا کہ ہر شہری کو عزت، تحفظ اور باوقار زندگی گزارنے کا حق حاصل ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ متاثرہ خاندانوں کے تحفظات کو سنجیدگی سے سنا جائے اور ان کے مسائل کے فوری حل کے لیے مؤثر اقدامات کیے جائیں۔ انہوں نے اس بات پر تشویش کا اظہار کیا کہ کمزور اور محروم طبقات کودرپیش مشکلات کو نظر انداز کرنا انتہائی تشویشناک ہے۔انہوں نے یقین دلایا کہ وہ متاثرہ رہائشیوں کی آواز ہر فورم پر بلند کریں گی اور ان کے حقوق کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گی۔