بھکر ،بین الصوبائی داجل چیک پوسٹ پر آٹے کی سمگلنگ کی کوشش ناکام،3 رکشوں سے غیر قانونی آٹا برآمد

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھکر کی ہدایات کی روشنی میں بین الصوبائی داجل چیک پوسٹ پر انچارج چیک پوسٹ انسپکٹر اسد اقبال خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ دورانِ چیکنگ کارروائی کرتے ہوئے آٹے کی سمگلنگ کو نا کام بنا دیا۔

بھکر۔ 08 جون (اے پی پی):ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھکر کی ہدایات کی روشنی میں بین الصوبائی داجل چیک پوسٹ پر انچارج چیک پوسٹ انسپکٹر اسد اقبال خان نے پولیس ٹیم کے ہمراہ دورانِ چیکنگ کارروائی کرتے ہوئے آٹے کی سمگلنگ کو نا کام بنا دیا۔بھکر پولیس کے مطابق 3 رکشوں میں تقریباً1.8 ٹن آٹا لوڈ تھا جسے غیر قانونی طور پر منتقل کیا جا رہا تھا۔ پولیس نے گاڑی کو تحویل میں لے کر قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے جبکہ معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔بھکر پولیس کی جانب سے بین الصوبائی راستوں پر چیکنگ کا عمل مؤثر انداز میں جاری ہے تاکہ سمگلنگ اور دیگر غیر قانونی سرگرمیوں کی روک تھام کو یقینی بنایا جا سکے۔