پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان اوپنر معاذ صداقت اپنڈکس کے کامیاب آپریشن کے بعد کم از کم دو ہفتوں تک کرکٹ سرگرمیوں سے دور رہیں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق معاذ صداقت نے ہفتے کی رات ایبٹ آباد سکواڈ کے ساتھ ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا تھا
پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان اوپنر معاذ صداقت دو ہفتوں تک کرکٹ سرگرمیوں سے دور رہیں گے،پی سی بی

مزید خبریں
لاہور۔8جون (اے پی پی):پاکستان کرکٹ ٹیم کے نوجوان اوپنر معاذ صداقت اپنڈکس کے کامیاب آپریشن کے بعد کم از کم دو ہفتوں تک کرکٹ سرگرمیوں سے دور رہیں گے۔ پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے مطابق معاذ صداقت نے ہفتے کی رات ایبٹ آباد سکواڈ کے ساتھ ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا تھا، تاہم اتوار کی صبح انہیں پیٹ کے نچلے حصے میں شدید درد محسوس ہوا۔فوری طور پر مقامی ہسپتال میں طبی معائنہ اور سکین کیے گئے، جہاں ڈاکٹروں نے شدید اپنڈیسائٹس کی تشخیص کرتے ہوئے ہنگامی سرجری کی سفارش کی۔ پی سی بی کی میڈیکل ٹیم کی مشاورت سے لاہور کے ایک مقامی ہسپتال میں ان کی لیپروسکوپک اپنڈیکٹومی کی گئی، جو کامیابی سے مکمل ہوئی۔پی سی بی کے مطابق معاذ صداقت کی حالت اب بہتر اور تسلی بخش ہے، جبکہ بورڈ کی میڈیکل ٹیم ان کی صحت پر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہے۔ معاذ حال ہی میں آسٹریلیا کے خلاف ون ڈے سیریز میں پاکستان کی جانب سے اوپننگ بھی کر چکے ہیں اور انہیں 15 جون سے شروع ہونے والے قومی وائٹ بال کیمپ کے لیے 27 رکنی سکواڈ میں شامل کیا گیا تھا۔بورڈ کا کہنا ہے کہ مکمل صحت یابی اور میڈیکل کلیئرنس ملنے کے بعد معاذ صداقت قومی وائٹ بال کیمپ میں شرکت کریں گے۔








