کلر سیداں ،وزیراعلیٰ پنجاب کی انسپکشن ٹیم نے کلر سیداں کا دورہ کرتے ہوئے مختلف سرکاری اداروں اور عوامی مقامات کا تفصیلی معائنہ کیا

کلرسیداں۔ 08 جون (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب کی انسپکشن ٹیم نے کلر سیداں کا دورہ کرتے ہوئے مختلف سرکاری اداروں اور عوامی مقامات کا تفصیلی معائنہ کیا۔ دورے کے دوران ٹیم نے اداروں میں فراہم کی جانے والی سہولیات، انتظامی امور اور عوامی خدمات کا جائزہ لیا۔ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کلر سیداں میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، صفائی ستھرائی کے انتظامات اور مجموعی کارکردگی کا معائنہ …

کلرسیداں۔ 08 جون (اے پی پی):وزیراعلیٰ پنجاب کی انسپکشن ٹیم نے کلر سیداں کا دورہ کرتے ہوئے مختلف سرکاری اداروں اور عوامی مقامات کا تفصیلی معائنہ کیا۔ دورے کے دوران ٹیم نے اداروں میں فراہم کی جانے والی سہولیات، انتظامی امور اور عوامی خدمات کا جائزہ لیا۔

تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال کلر سیداں میں مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات، صفائی ستھرائی کے انتظامات اور مجموعی کارکردگی کا معائنہ کیا گیا۔ انسپکشن ٹیم نے ہسپتال کے انتظامات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ عملے کی کارکردگی کو سراہا۔ ٹیم نے پیرا فورس اور تحصیل انتظامیہ کی جانب سے انجام دیے جانے والے فرائض اور مؤثر انتظامی اقدامات کو بھی قابلِ تحسین قرار دیا اور کہا کہ عوامی خدمت کے معیار کو بہتر بنانے کے لیے انتظامیہ کی کاوشیں قابل قدر ہیں۔ انسپکشن ٹیم نے تمام مقامی اداروں کو ہدایت کی کہ وہ عوام کو مزید بہتر سہولیات کی فراہمی اور خدمات کے معیار میں بہتری کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں تاکہ حکومتی اقدامات کے ثمرات عام شہریوں تک مؤثر انداز میں پہنچ سکیں