اسلام آباد۔8جون (اے پی پی):نیشنل ائیر رائفل اینڈ ائیر پسٹل شوٹنگ چیمپئن شپ کے مقابلے منگل 9 جون سے گن اینڈ کنٹری کلب اسلام آباد میں شروع ہوں گے۔
نیشنل ائیر رائفل اینڈ ائیر پسٹل شوٹنگ چیمپئن شپ منگل سے اسلام آباد میں شروع ہو گینیشنل ائیر رائفل اینڈ ائیر پسٹل شوٹنگ چیمپئن شپ منگل سے اسلام آباد میں شروع ہو گی

مزید خبریں
اسلام آباد۔8جون (اے پی پی):نیشنل ائیر رائفل اینڈ ائیر پسٹل شوٹنگ چیمپئن شپ کے مقابلے منگل 9 جون سے گن اینڈ کنٹری کلب اسلام آباد میں شروع ہوں گے۔
چیمپئن شپ کا افتتاح وفاقی سیکرٹری بین الصوبائی رابطہ محی الدین وانی 9 جون کو صبح گیارہ بجے کریں گے ۔ ٹورنامنٹ آرگنائزر نعمان افضل نے بتایا کہ چیمپئن شپ کے تمام انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں اور ملک بھر سے تقریباً 80 مرد اور خواتین شوٹرز حصہ لیں گے۔ شوٹرز کا تعلق پاکستان آرمی، پاکستان نیوی، پاکستان ائیر فورس، ہائر ایجوکیشن کمیشن اور پنجاب سے ہے۔ چیمپئن شپ 13 جون تک جاری رہے گی۔ چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔