رعائتی تعلیم،ریجنل پولیس فیصل آباد اور فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ سائنس اینڈ آئی ٹی کے درمیان معاہدہ

 فیصل آباد۔ 08 جون (اے پی پی):ریجنل پولیس فیصل آباد اور فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ سائنس اینڈ آئی ٹی کے درمیان معاہدہ، پولیس افسران اور ان کے بچوں کو ایف ایس سی میڈیکل اسٹڈیز اور آئی ٹی پروگرامز کی فیس میں خصوصی رعایت فراہم کی جائے گی،میرٹ پر اسکالرشپس کی سہولت بھی دستیاب ہوگی۔ ترجمان پولیس رضوان بھٹی نے بتایا کہ ریجنل پولیس فیصل آباد اور فیصل آباد انسٹیٹیوٹ …

 فیصل آباد۔ 08 جون (اے پی پی):ریجنل پولیس فیصل آباد اور فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ سائنس اینڈ آئی ٹی کے درمیان معاہدہ، پولیس افسران اور ان کے بچوں کو ایف ایس سی میڈیکل اسٹڈیز اور آئی ٹی پروگرامز کی فیس میں خصوصی رعایت فراہم کی جائے گی،میرٹ پر اسکالرشپس کی سہولت بھی دستیاب ہوگی۔

ترجمان پولیس رضوان بھٹی نے بتایا کہ ریجنل پولیس فیصل آباد اور فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ سائنس اینڈ آئی ٹی کے درمیان معاہدہ طے پاگیا ہے۔ معاہدہ میں پولیس افسران اور ان کے بچوں کو ایف ایس سی میڈیکل اسٹڈیز اور آئی ٹی پروگرامز کی فیس میں خصوصی رعایت فراہم کی جائے گی،آر پی او فیصل آباد سہیل اختر سکھیرا اور فیصل آباد انسٹیٹیوٹ آف ہیلتھ سائنس اینڈ آئی ٹی کے مینجنگ ڈائریکٹر محمد عاصم نے معاہدے پر دستخط کیے۔معاہدے کے مطابق پولیس شہدا اور دوران سروس وفات پانے والے پولیس افسران کے بچوں کو آئی ٹی اور دیگر کورسز کی فیس میں 100فیصد رعایت دی جائے گی۔غازی پولیس افسران کے بچوں کو 60 فیصد جبکہ ریٹائرڈ اور حاضر سروس پولیس افسران کے بچوں کو کورسز میں 50 فیصد رعایت فراہم کی جائے گی۔پولیس افسران اور ان کی فیملیز کے لیے میرٹ پر اسکالرشپس کی سہولت بھی دستیاب ہوگی۔پولیس افسران کے بچوں کو داخلوں میں ترجیحی بنیادوں پر مواقع فراہم کیے جائیں گے_ایم او یو کی بدولت پولیس افسران کے بچے اس ادارے میں اپنا تعلیمی سفر بغیر کسی پریشانی کے مکمل کرسکیں گے۔ آر پی او نے اس موقع پر کہا کہ پولیس افسران کے بچوں کو معیاری اور سستی تعلیم فراہم کرنا محکمہ پولیس کی اولین ترجیح ہے ۔ریجن فیصل آباد پولیس اپنے شہدا، غازی اور حاضر سروس ملازمین کے بچوں کی اعلی تعلیم کے لئے پر عزم ہے۔

مزید خبریں