اسلام آباد ۔ 2 نومبر (اے پی پی) ادارہ شماریات پاکستان نے بی آئی ایس پی کو ری سروے میں تعاون کی یقین دہانی کرا دی ہے۔ بی آئی ایس پی اور پاکستان بیورو آف اسٹیٹسٹکس (پی بی ایس) کے درمیان جمعرات کو وزارت شماریات میں اجلاس منعقد کیا گیا۔ اجلاس میں سیکرٹری بی آئی ایس پی عمر حمید خان اور ان کی ٹیم، سیکرٹری اسٹیٹسٹکس ڈویژن رخسانہ یاسمین، کنسلٹنٹ …
ادارہ شماریات پاکستان کی بی آئی ایس پی کو ری سروے میں تعاون کی یقین دہانی
اسلام آباد ۔ 2 نومبر (اے پی پی) ادارہ شماریات پاکستان نے بی آئی ایس پی کو ری سروے میں تعاون کی یقین دہانی کرا دی ہے۔ بی آئی ایس پی اور پاکستان بیورو آف اسٹیٹسٹکس (پی بی ایس) کے درمیان جمعرات کو وزارت شماریات میں اجلاس منعقد کیا گیا۔ اجلاس میں سیکرٹری بی آئی ایس پی عمر حمید خان اور ان کی ٹیم، سیکرٹری اسٹیٹسٹکس ڈویژن رخسانہ یاسمین، کنسلٹنٹ مردم شماری 2017ءآصف باجوہ اور چیف سٹیٹس محمود اختر نے شرکت کی۔ ملاقات کا مقصد بی آئی ایس پی اور پی بی ایس کے مابین باہمی تعاون کے معاملات پر تبادلہ خیال کرنا تھا۔ بی آئی ایس پی قومی سماجی و اقتصادی رجسٹری اپڈیٹ کیلئے ملک گیر سروے کی تیاری کر رہا ہے اور حال ہی میں کئی گئی مردم شماری 2017ءکے نتائج کی روشنی میں پی بی ایس کے تجربے اور مہارت سے مستفید ہونے کا خواہشمند ہے۔ سٹیٹسٹکس ڈویژن کی جانب سے حال ہی میں کی گئی قومی مردم شماری کے تجربہ کو شرکاءنے بے حد سراہا اور دونوں فریقین کی جانب سے باہمی مفاد کیلئے متعلقہ ڈیٹا کے اشتراک پر رضامندی ظاہر کی گئی۔ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کے بعد بی آئی ایس پی اور پی بی ایس کے مابین ڈیٹا شیئرنگ اور ڈیجیٹل میپنگ پر باہمی تعاون کو بڑھانے پر رضامندی ظاہر کی گئی جو دونوں اداروں کیلئے مددگار ثابت ہوگا۔









