انڈونیشیا کی موسمیات، آب و ہوا اور ارضی طبیعیات ایجنسی نےفلپائن میں شدید زلزلے کے بعد انڈونیشیا کےشمال مشرقی ساحلی علاقوں میں جاری کی گئی سونامی وارننگ ختم کر دی۔
فلپائن میں شدید زلزلے کے بعد انڈونیشیا کےشمال مشرقی ساحلی علاقوں میں جاری سونامی وارننگ ختم

مزید خبریں
جکارتہ ۔8جون (اے پی پی):انڈونیشیا کی موسمیات، آب و ہوا اور ارضی طبیعیات ایجنسی نےفلپائن میں شدید زلزلے کے بعد انڈونیشیا کےشمال مشرقی ساحلی علاقوں میں جاری کی گئی سونامی وارننگ ختم کر دی۔ شنہوا کے مطابق ایجنسی نے جاری بیان میں کہا ہے کہ سمندر کی سطح کے معمول پر آ جانے کے مشاہدے کے بعد سونامی وارننگ ختم کر دی گئی ہے۔بیان میں کہا گیا کہ پیر کی صبح انڈونیشیا کے شمال میں واقع کئی ساحلی نگرانی مراکز پر سونامی کی معمولی لہریں ریکارڈ کی گئیں جس کے بعد سونامی وارننگ جاری کی گئی تھی جسے اب ختم کر دیا گیا ہے ۔مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق جنوبی فلپائن میں 7.8 شدت کے زلزلے کے باعث شمال مشرقی انڈونیشیا کے بعض ساحلی علاقوں میں رہنے والے افراد میں خوف و ہراس پھیل گیا تھا۔








