ویتنام ، ٹرکوں میں تصادم سے دو افراد ہلاک، ایک زخمی

ویتنام کے وسطی صوبے ہا تِن میں ہام نہی–بائی ووٹ ایکسپریس وے پر دو ٹرکوں میں تصادم سے دو افراد ہلاک اور زخمی ہوگیا۔ شنہوا کے مطابق حادثہ پیر کی صبح 4 بجکر 49 منٹ پر گیاحنہ کمیون میں پیش آیا

ہنوئی۔8جون (اے پی پی):ویتنام کے وسطی صوبے ہا تِن میں ہام نہی–بائی ووٹ ایکسپریس وے پر دو ٹرکوں میں تصادم سے دو افراد ہلاک اور زخمی ہوگیا۔ شنہوا کے مطابق حادثہ پیر کی صبح 4 بجکر 49 منٹ پر گیاحنہ کمیون میں پیش آیا، جہاں ایک ٹرک نے اسی سمت میں جانے والے دوسرے ٹرک کو پیچھے سے ٹکر مار دی۔حادثے کے باعث متاثرہ ٹرک میں موجود تین افراد پھنس گئے، ہلاک ہونے والوں کی شناخت ڈرائیور کے والد اور چھوٹے بھائی کے طور پر ہوئی ہے۔حکام حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کر رہے ہیں۔