متحدہ عرب امارات نے غزہ کی پٹی میں انسانی صورتحال کے پیش نظر 36.7 ملین درہم کی انسانی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے
متحدہ عرب امارات کی جانب سے غزہ کے لیے 36.7 ملین درہم کی انسانی امداد کا اعلان

مزید خبریں
ابوظہبی ۔8جون (اے پی پی):متحدہ عرب امارات نے غزہ کی پٹی میں انسانی صورتحال کے پیش نظر 36.7 ملین درہم کی انسانی امداد فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔اماراتی نیوز ایجنسی کے مطابق اماراتی ریڈ کریسنٹ نے بتایا کہ یہ امداد راس الخیمہ کے حکمران کے نمائندے اور ادارے کے چیئرمین شیخ حمدان بن زاید النہیان کی ہدایات پر مختص کی گئی ہے۔یہ امداد ’’آپریشن نائٹ چیوَلری 3‘‘ کا حصہ ہے جو صدر شیخ محمد بن زاید النہیان کی ہدایت پر شروع کیا گیا ہے تاکہ متاثرہ افراد کی مشکلات کم کی جا سکیں اور انسانی صورتحال بہتر بنائی جا سکے۔امدادی پیکج میں 160,000 سے زائد فوڈ پارسلز اور 40,000 سے زیادہ طبی کٹس شامل ہیں، جو متاثرہ خاندانوں کی غذائی، طبی اور بنیادی ضروریات پوری کرنے کے لیے فراہم کیے جا رہے ہیں۔اماراتی ریڈ کریسنٹ کے مطابق یہ اقدامات متحدہ عرب امارات کے انسانی ہمدردی کے دیرینہ وژن اور عالمی سطح پر متاثرہ کمیونٹیز کی مدد کے عزم کی عکاسی کرتے ہیں۔








