اسلام آباد ۔ 2 نومبر (اے پی پی) گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ سر آغا خان نے مسلمانان ہند کی حالت زار بدلنے میں اہم کردار ادا کیا، نوجوان نسل کو اپنے اسلاف کے کارناموں سے آگاہ کرنا ضروری ہے۔ جمعرات کو تحریک پاکستان ممتاز رہنما اور آل انڈیا مسلم لیگ کے بانی صدر سر سلطان محمد شاہ آغا خان سوئم کے یوم ولادت کے سلسلہ …
گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ کا انجمن تاریخ و آثار شناسی اور پریسٹن یونیورسٹی کے زیر اہتمام مشترکہ قومی کانفرنس سے خطاب
اسلام آباد ۔ 2 نومبر (اے پی پی) گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ نے کہا ہے کہ سر آغا خان نے مسلمانان ہند کی حالت زار بدلنے میں اہم کردار ادا کیا، نوجوان نسل کو اپنے اسلاف کے کارناموں سے آگاہ کرنا ضروری ہے۔ جمعرات کو تحریک پاکستان ممتاز رہنما اور آل انڈیا مسلم لیگ کے بانی صدر سر سلطان محمد شاہ آغا خان سوئم کے یوم ولادت کے سلسلہ میں انجمن تاریخ و آثار شناسی پاکستان اور پریسٹن یونیورسٹی نے مشترکہ طور پر قومی کانفرنس منعقد کی جس کے مہمان خصوصی گورنر پنجاب ملک رفیق رجوانہ تھے۔ انہوں نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہماری نوجوان نسل سر آغا خان جیسے درخشندہ ستاروں کو بھولتی جار ہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ جب مسلمانان برصغیر کے حالات خراب ہوئے تو برصغیر کے 35 سرکردہ رہنماﺅں نے سر سلطان محمد شاہ آغا خان کی قیادت میں وائسرائے ہند سے ملاقات کی۔ انہوں نے کہا کہ جب تک آپ کی اپنی سیاسی جماعت نہیں ہو گی یہ مسائل حل نہیں ہوں گے چنانچہ آل انڈیا مسلم لیگ کی بنیاد رکھی گئی اور سر آغا خان سوئم اس کے بانی صدر منتخب ہوئے۔ تقریب میں ممتاز کاروباری شخصیت صدر الدین ہاشوانی نے کہا کہ قائداعظم محمد علی جناح اور علامہ اقبال نے ہمیشہ انہیں اپنے رہبر کا درجہ دیا۔









