ایبٹ آباد،موٹر سائیکل کا ٹائر پھٹنے سے تین افراد زخمی

ایبٹ آباد کے ہرنو بازار کے قریب موٹر سائیکل کا ٹائر پھٹنے سے تین افراد زخمی ہو گئے۔

ایبٹ آباد۔ 8 جون (اے پی پی):ایبٹ آباد کے ہرنو بازار کے قریب موٹر سائیکل کا ٹائر پھٹنے سے تین افراد زخمی ہو گئے۔ ترجمان ریسکیو 1122 ایبٹ آباد کے مطابق حادثہ میں فیصل آباد سے تعلق رکھنے والے 23 سالہ سیاح حسن، 17 سالہ علی اور 21 سالہ اسد زخمی ہوئے۔ اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو 1122 ایبٹ آباد کی میڈیکل ٹیم موقع پر پہنچی اور متاثرہ افراد کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔