وائس چانسلر گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ کی چیئرمین ایئر کو فریضہ حج کی ادائیگی پر مبارکباد

گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شازیہ بشیر نے چیئرمین ایئر سیال فضل جیلانی کو فریضہ حج کی ادائیگی پر مبارکباد پیش کی ہے

سیالکوٹ۔ 08 جون (اے پی پی):گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ کی وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شازیہ بشیر نے چیئرمین ایئر سیال فضل جیلانی کو فریضہ حج کی ادائیگی پر مبارکباد پیش کی ہے۔ جاری پریس ریلیز کے مطابق اس موقع پر وائس چانسلر کی نمائندگی کرتے ہوئے ڈائریکٹر ایکسٹرنل لنکیجز ڈاکٹر محمد عمر فرخ، ڈائریکٹر سیالکوٹ سینٹر فار ایکسی لنس انڈسٹریل انوویشن اینڈ ڈویلپمنٹ صہیب سلیم اور یونیورسٹی فوکل پرسن سیالکوٹ بزنس انکیوبیشن سینٹر ڈاکٹر ولید خان نے فضل جیلانی سے ملاقات کی اور انہیں گلدستہ پیش کیا۔وفد نے پروفیسر ڈاکٹر شازیہ بشیر کی جانب سے نیک خواہشات کا پیغام دیا اور دعا کی کہ اللہ تعالی ان کا حج قبول فرمائے اور اس مقدس سفر کی برکتیں ان کی زندگی میں ہمیشہ قائم رکھے۔اس موقع پر فضل جیلانی نے گورنمنٹ کالج ویمن یونیورسٹی سیالکوٹ کی قیادت کا شکریہ ادا کیا اور تعلیم، تحقیق، صنعت اور سماجی ترقی کے شعبوں میں یونیورسٹی کے کردار کو سراہا۔ ملاقات کے دوران باہمی تعاون کے مختلف پہلوں پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا اور مستقبل میں صنعت و اکیڈیمیا کے روابط کو مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔