بنوں کی ٹاؤن شپ پولیس نے اپنی حدود میں جنرل ہولڈ اپ، ناکہ بندیوں اور چیکنگ کے دوران 4 اشتہاری مجرمان سمیت 30 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔
بنوں ،چیکنگ کے دوران 4 اشتہاری مجرمان سمیت 30 مشتبہ افراد گرفتار
پشاور۔ 08 جون (اے پی پی):بنوں کی ٹاؤن شپ پولیس نے اپنی حدود میں جنرل ہولڈ اپ، ناکہ بندیوں اور چیکنگ کے دوران 4 اشتہاری مجرمان سمیت 30 مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان بنوں پولیس کے مطابق ایس ڈی پی او صدر کی نگرانی میں ٹاؤن شپ پولیس نے مشتبہ افراد، 88 گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی جامع تلاشی لی اور اس دوران 4 اشتہاری مجرمان سمیت 30 مشتبہ افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے 2 پستول، ایک ریپیٹر بندوق اور متعدد کارتوس برآمد کر لئے۔ بنوں پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ مشکوک سرگرمیوں کی فوری اطلاع پولیس کو دیں اور امن و امان کے قیام کے لیے سکیورٹی اقدامات میں پولیس کے ساتھ مکمل تعاون کریں۔









