ہری پور پولیس نے ایک کارروائی کے دوران 2 بین الاضلاعی منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ملزمان سے 6 کلو 925 گرام چرس و آئس اور ملزمان کے زیر استعمال گاڑی مہران برآمد کر لی۔
ہری پور، 2 بین الاضلاعی منشیات فروش گرفتار، چرس و آئس برآمد

مزید خبریں
ایبٹ آباد۔ 08 جون (اے پی پی):ہری پور پولیس نے ایک کارروائی کے دوران 2 بین الاضلاعی منشیات فروشوں کو گرفتار کر کے ملزمان سے 6 کلو 925 گرام چرس و آئس اور ملزمان کے زیر استعمال گاڑی مہران برآمد کر لی۔ ہری پور پولیس کے مطابق ڈی پی او شفیع اللہ گنڈاپور کے وژن منشیات سے پاک ہری پور پر عملدرآمد کامیابی سے جاری ہے۔ ایس ایچ او تھانہ سٹی اعجاز علی نے پولیس نفری کے ہمراہ منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کے دوران بین الاضلاعی منشیات فروش حمزہ ولد زرین اور سہیل ولد سعید ساکنان ایبٹ آباد کو گرفتار کر کے قبضہ سے 6 کلو 775 گرام چرس، 150 گرام آئس اور ملزمان کے زیر استعمال گاڑی مہران بھی برآمد کر لی۔ ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔








