کوہستان لوئر، پٹن گرڈ سٹیشن کا توسیعی کام آخری مراحل میں داخل

کوہستان لوئر میں پٹن گرڈ سٹیشن کے توسیعی منصوبے پر کام آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے۔

ایبٹ آباد۔ 08 جون (اے پی پی):کوہستان لوئر میں پٹن گرڈ سٹیشن کے توسیعی منصوبے پر کام آخری مراحل میں داخل ہو چکا ہے۔ ڈپٹی کمشنر آفس کوہستان لوئر کے مطابق پٹن گرڈ منصوبے کی تکمیل سے علاقے میں بجلی کی صورتحال میں نمایاں بہتری آئے گی۔ تکنیکی ٹیم نے کہا ہے کہ وائرنگ کا تمام تکنیکی کام کامیابی کے ساتھ مکمل کر لیا گیا ہے۔ وائرنگ کی تکمیل کے بعد اب گرڈ سٹیشن کے مختلف حصوں اور سسٹم کی باریک بینی سے ٹیسٹنگ کا عمل جاری ہے تاکہ کسی بھی تکنیکی خرابی کا بروقت سدباب کیا جا سکے۔ اس وقت گرڈ سٹیشن کے مرکزی اور بھاری ٹرانسفارمر کو متحرک کرنے کا کام تیزی سے جاری ہے۔