بٹگرام پولیس نے ایک کارروائی کے دوران قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا۔
بٹگرام، پولیس کی کارروائی میں قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم گرفتار

مزید خبریں
ایبٹ آباد۔ 08 جون (اے پی پی):بٹگرام پولیس نے ایک کارروائی کے دوران قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم کو گرفتار کر لیا۔ بٹگرام پولیس کے مطابق ڈی پی او قمر حیات خان کی ہدایات پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کریک ڈاؤن کے دوران تھانہ شملئی پولیس نے اہم کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمہ میں مطلوب اشتہاری ملزم سیف اللہ ولد رحیم اللہ سکنہ آئین کوٹ کو گرفتار کر لیا۔ ملزم کی گرفتاری ڈی ایس پی سرکل عارف خان کی نگرانی میں ایس ایچ او تھانہ شملئی اور ان کی ٹیم نے کامیاب کارروائی کے دوران عمل میں لائی۔








