قطر کی جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی نے قطر کی فضائی حدود بند ہونے بارےسوشل میڈیا پر پھیلائی گئی خبروں کی تردید کی ہے ۔ اماراتی نیوز ایجنسی وام کے مطابق جاری بیان میں اتھارٹی نے واضح کیا کہ موجودہ نوٹس ٹو ایئر مین (نوٹم) کا مقصد متبادل فضائی راستوں کا تعین کرنا ہے
قطر کی فضائی حدود بند ہونے بارے خبروں کی تردید

مزید خبریں
دوحہ ۔8جون (اے پی پی):قطر کی جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی نے قطر کی فضائی حدود بند ہونے بارےسوشل میڈیا پر پھیلائی گئی خبروں کی تردید کی ہے ۔ اماراتی نیوز ایجنسی وام کے مطابق جاری بیان میں اتھارٹی نے واضح کیا کہ موجودہ نوٹس ٹو ایئر مین (نوٹم) کا مقصد متبادل فضائی راستوں کا تعین کرنا ہے تاکہ موجودہ صورتحال کے پیش نظر فضائی نیوی گیشن خدمات کو محفوظ اور موثر انداز میں جاری رکھا جا سکے۔اتھارٹی کے مطابق یہ اقدامات بین الاقوامی طور پر منظور شدہ معیار اور طریقہ کار کے تحت کیے جا رہے ہیں تاکہ فضائی آپریشنز کی حفاظت اور کارکردگی کو یقینی بنایا جا سکے۔








