ایبٹ آباد، عید سے قبل چوری ہونے والی پانچ گائیں برآمد،ملزم گرفتار

ایبٹ آباد پولیس نے عیدالاضحیٰ سے قبل چوری ہونے والی پانچ گائیں برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ایبٹ آباد۔ 08 جون (اے پی پی):ایبٹ آباد پولیس نے عیدالاضحیٰ سے قبل چوری ہونے والی پانچ گائیں برآمد کر کے ملزم کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے مطابق دیہہ کنگرپائیں سے مختلف افراد کی پانچ گائیں چوری ہونے پر تھانہ شیروان میں مقدمہ درج کیا گیا تھا۔ ایس ایچ او تھانہ شیروان شکیل احمد نے جدید تفتیش کے ذریعے ملزم نعیم ولد گوہر الرحمان سکنہ لساں نواب کو گرفتار کر لیا،پولیس نے ملزم کے قبضے سے چوری شدہ تمام گائیں برآمد کرکے قانونی کارروائی کے بعد مالکان کے حوالے کر دیں جبکہ ملزم سے مزید تفتیش جاری ہے۔

مزید خبریں