گورنر خیبرپختونخوا سے ایم این اے پیر فضل علی شاہ جیلانی کی ملاقات، سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سےپاکستان پیپلز پارٹی خیر پور سے رکن قومی اسمبلی پیر فضل علی شاہ جیلانی نے ملاقات کی،

اسلام آباد۔8جون (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سےپاکستان پیپلز پارٹی خیر پور سے رکن قومی اسمبلی پیر فضل علی شاہ جیلانی نے ملاقات کی،جس میں سیاسی صورتحال اور پارٹی کے تنظیمی معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔پیر کو گورنر ہائوس اسلام آباد میں ہونے والی ملاقات میں بین الصوبائی رابطہ کاری کے فروغ پر گفتگو کی گئی۔اس موقع پر ایم این اے پیر فضل علی شاہ جیلانی نے خیبرپختونخوا کی مشکل صورتحال میں صوبہ میں ریاستی موقف کے فروغ ، قیام امن اور پیپلز پارٹی کی فعالیت کے حوالہ سے گورنر خیبرپختونخوا کے کردار اور کاوشوں کو خراج تحسین پیش کیا۔

مزید خبریں