لاہور ہائیکورٹ نے اوورسیز پاکستانی کی بازیابی کے لیے دائر درخواست درخواست گزار کی جانب سے واپس لینے پر نمٹا دی۔جسٹس شہرام سرور چوہدری نے مریم یوسف کی درخواست پر پیر کو سماعت کی
لاہور ہائیکورٹ نے اوورسیز پاکستانی کی بازیابی کی درخواست نمٹا دی

مزید خبریں
لاہور۔8جون (اے پی پی):لاہور ہائیکورٹ نے اوورسیز پاکستانی کی بازیابی کے لیے دائر درخواست درخواست گزار کی جانب سے واپس لینے پر نمٹا دی۔جسٹس شہرام سرور چوہدری نے مریم یوسف کی درخواست پر پیر کو سماعت کی۔ دوران سماعت عدالت نے درخواست گزار سے استفسار کیا کہ کیا وہ کیس واپس لینا چاہتی ہیں، جس پر مریم شفقت نے جواب دیا کہ وہ درخواست واپس لینا چاہتی ہیں اور مغوی گھر آ چکا ہے۔عدالت نے درخواست واپس لینے کی بنیاد پر معاملہ نمٹا دیا۔








