تمیم اقبال کا بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا صدر منتخب ہوناخوش آئند ہے،محسن نقوی

اکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے تمیم اقبال کو بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا بلا مقابلہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔

لاہور۔8جون (اے پی پی):پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین محسن نقوی نے تمیم اقبال کو بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا بلا مقابلہ صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دی ہے۔محسن نقوی نے اپنے بیان میں تمیم اقبال کے لیے نیک تمناوں کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کا بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کا صدر منتخب ہونا کرکٹ کے فروغ کے لیے خوش آئند ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ تمیم اقبال کی سربراہی میں بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ ملک میں کرکٹ کے فروغ اور کھیل کی بہتری کے لیے بھرپور کردار ادا کرے گا۔ محسن نقوی نے کہا کہ پاکستان کرکٹ بورڈ اور بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ کے درمیان دوستانہ اور پیشہ ورانہ تعلقات مزید مضبوط ہوں گے، جو دونوں ممالک میں کرکٹ کی ترقی کے لیے مفید ثابت ہوں گے۔