مرکزی گیس پائپ لائن کی مرمت مکمل ہونے کے بعد گھریلو صارفین کو بلا تعطل گیس کی فراہمی بحال کر دی گئی،ریجنل منیجرسوئی نادرن گیس

ریجنل منیجر سوئی نادرن گیس رحمت اللہ خان نے کہا ہے کہ چند روز قبل مرکزی گیس پائپ لائن پھٹ جانے کے باعث ایبٹ آباد اور ہری پور سمیت ہزارہ ڈویژن کے عوام کو گیس کی فراہمی میں شدید مشکلات اور لوڈشیڈنگ کا سامنا کرنا پڑا

ایبٹ آباد۔ 08 جون (اے پی پی):ریجنل منیجر سوئی نادرن گیس رحمت اللہ خان نے کہا ہے کہ چند روز قبل مرکزی گیس پائپ لائن پھٹ جانے کے باعث ایبٹ آباد اور ہری پور سمیت ہزارہ ڈویژن کے عوام کو گیس کی فراہمی میں شدید مشکلات اور لوڈشیڈنگ کا سامنا کرنا پڑا تاہم مرکزی گیس پائپ لائن کی مرمت مکمل ہونے کے بعد گھریلو صارفین کو بلا تعطل گیس کی فراہمی بحال کر دی گئی ہے۔پیر کو یہاں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ کمرشل سیکٹر کو بھی بہت جلد گیس کی فراہمی بحال کر دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ سوئی نادرن گیس عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے اور گیس سپلائی کے نظام کو معمول پر لانے کے لیے تمام ضروری اقدامات مکمل کیے جا رہے ہیں۔

مزید خبریں