اسلام آباد ۔ 2 نومبر (اے پی پی) وزیرداخلہ پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہاکی لیگ کے انعقاد سے پاکستان میں کھیلوں کے فروغ میں مدد ملے گی اور عالمی سطح پر اس کا مثبت پیغام جائے گا۔ وہ جمعرات کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کے وفد سے ملاقات میں بات چیت کر رہے تھے۔ جمعرات کو وزارت داخلہ سے جاری ایک بیان کے مطابق وفد نے آئندہ سال …
ہاکی لیگ کے انعقاد سے پاکستان میں کھیلوں کے فروغ میں مدد ملے گی، احسن اقبال
اسلام آباد ۔ 2 نومبر (اے پی پی) وزیرداخلہ پروفیسر احسن اقبال نے کہا ہے کہ ہاکی لیگ کے انعقاد سے پاکستان میں کھیلوں کے فروغ میں مدد ملے گی اور عالمی سطح پر اس کا مثبت پیغام جائے گا۔ وہ جمعرات کو پاکستان ہاکی فیڈریشن کے وفد سے ملاقات میں بات چیت کر رہے تھے۔ جمعرات کو وزارت داخلہ سے جاری ایک بیان کے مطابق وفد نے آئندہ سال پاکستان میں انٹرنیشنل ہاکی لیگ کے انعقاد کےلئے این او سی کے اجراءپر وفاقی وزیر کا شکریہ ادا کیا۔ انٹرنیشنل ہاکی لیگ میں دنیا کے ہاکی کے بہترین کھلاڑی شرکت کریں گے۔ وزیرداخلہ احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان میں ہاکی لیگ کے انعقاد سے ملک میں کھیلوں کے فروغ میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہا کہ حکومتی اقدامات سے ملک میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے جس کے معیشت پر مثبت اثرات مرتب ہوئے۔پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر بریگیڈیئر کھوکھر اور سیکرٹری شہباز سینئر بھی اس موقع پر موجود تھے۔









