قومی اسمبلی کے رواں اجلاس میں فاٹا اصلاحات کا فیصلہ ہو گا اور اعلان بھی کر دیا جائے گا وزیر مملکت سیفران غالب خان کی رکن قومی اسمبلی شاہ جی گل آفریدی کے ہمراہ پریس کانفرنس اسلام آباد ۔ 2 نومبر (اے پی پی) وزیر مملکت سیفران غالب خان نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کے رواں اجلاس میں فاٹا اصلاحات کا فیصلہ ہو گا جبکہ اس کا اعلان بھی …
وزیر مملکت سیفران غالب خان کی رکن قومی اسمبلی شاہ جی گل آفریدی کے ہمراہ پریس کانفرنس
قومی اسمبلی کے رواں اجلاس میں فاٹا اصلاحات کا فیصلہ ہو گا اور اعلان بھی کر دیا جائے گا
وزیر مملکت سیفران غالب خان کی رکن قومی اسمبلی شاہ جی گل آفریدی کے ہمراہ پریس کانفرنس
اسلام آباد ۔ 2 نومبر (اے پی پی) وزیر مملکت سیفران غالب خان نے کہا ہے کہ قومی اسمبلی کے رواں اجلاس میں فاٹا اصلاحات کا فیصلہ ہو گا جبکہ اس کا اعلان بھی کر دیا جائے گا، فاٹا کے اراکین پارلیمنٹ فاٹا اصلاحات پر متفق ہیں، فاٹا کے انضمام سے پہلے فاٹا پارلیمنٹیرین کی کونسل بنائی جائے، فاٹا اصلاحات سے فاٹا کو ترقی ملے گی اور عوام کی محرومیوں کا ازالہ ہو گا۔ جمعرات کو وزارت سیفران میں قومی اسمبلی کے رکن شاہ جی گل آفریدی کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر مملکت غالب خان نے کہا کہ فاٹا کے تمام پارلیمنٹیرین فاٹا اصلاحات پر متفق ہیں، تمام اراکین فاٹا کے خیبرپختونخوا میں انضمام پر متفق ہو چکے ہیں، فاٹا کا انضمام امن اور ترقی کا باعث بنے گا، فاٹا میں ایف سی آر کے خاتمہ سے فاٹا کو ترقی ملے گی اور عوام کا معیار زندگی بلند ہونے کے ساتھ ساتھ فاٹا تیزی سے ترقی کرے گا۔ وزیر مملکت نے کہا کہ فاٹا پارلیمنٹیرین نے فاٹا اصلاحات کی مخالفت نہیں کی، ہم سب اس حوالہ سے ایک پیج پر ہیں اور کوئی دو رائے نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ قومی اسمبلی کے رواں اجلاس میں فاٹا اصلاحات کا فیصلہ ہو گا اور اس کا اعلان بھی کر دیا جائے گا۔









