امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیرِاعظم بنجمن نتن یاہو کو خبردار کیا کہ ایران کے ساتھ کشیدگی بڑھانے کی صورت میں وہ بہت جلد تنہا رہ جائیں گے
ایران کے ساتھ کشیدگی بڑھانے کی صورت میں آپ تنہا رہ جائیں گے، امریکی صدر کی اسرائیلی وزیر اعظم کو وارننگ

مزید خبریں
واشنگٹن ۔9جون (اے پی پی):امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اسرائیلی وزیرِاعظم بنجمن نتن یاہو کو خبردار کیا کہ ایران کے ساتھ کشیدگی بڑھانے کی صورت میں وہ بہت جلد تنہا رہ جائیں گے ۔بی بی سی کے مطابق اسرائیلی ٹی وی چینل 12 کو ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ انہوں نے اسرائیل کو ایران کے خلاف حملے کا دائرہ کار کم کرنے پر آمادہ کیا۔امریکی صدر نے کہا کہ اسرائیل نے امریکا کو ایران پر حملوں کے آغاز سے کچھ دیر پہلے ہی مطلع کیا تھا تاہم انہوں نے یقین دہانی کرائی تھی کہ یہ حملے محدود پیمانے پر ہوں گے ۔ انہوں نے کہا کہ مشرق وسطیٰ کے کم از کم پانچ ممالک کے نمائندوں نے ان سے اسرائیل پر اثر انداز ہونے کو کہا ۔ امریکی صدر نے کہا کہ انہوں نے اسرائیلی وزیر اعظم سے کہا کہ بہتر ہے کہ آپ محتاط رہیں، ورنہ آپ بہت جلد حمایت سے محروم ہو کر تنہا رہ جائیں گے ۔








