اسرائیل کا اپنے شہر ایلات کی فضائی حدود میں ڈرون مار گرانے کا دعویٰ

اسرائیلی فوج نے یمن سے آنے والے ایک ڈرون کو جنوبی اسرائیل کے اوپر مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے

تل ابیب۔9جون (اے پی پی):اسرائیلی فوج نے یمن سے آنے والے ایک ڈرون کو جنوبی اسرائیل کے اوپر مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔العربیہ کے مطابق اسرائیلی فوج نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پرجاری بیان میں کہا ہےکہ یہ واقعہ منگل کی صبح بحیرہ احمر کے ساحل پر واقع شہر ایلات کی فضائی حدود میں پیش آیا تاہم فوج نے یہ نہیں بتایا کہ اس ڈرون حملے کے پیچھے کون سا گروپ ہو سکتا ہے۔