چین کی غیر ملکی تجارت میں مئی 2026 کے دوران سالانہ بنیادوں پر 16.9 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ شنہوا کے مطابق چینی جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز کی جانب سے منگل کو جاری سرکاری اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے
چین کی غیر ملکی تجارت میں مئی کے دوران 16.9 فیصد اضافہ
بیجنگ۔9جون (اے پی پی):چین کی غیر ملکی تجارت میں مئی 2026 کے دوران سالانہ بنیادوں پر 16.9 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ شنہوا کے مطابق چینی جنرل ایڈمنسٹریشن آف کسٹمز کی جانب سے منگل کو جاری سرکاری اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ ماہ درآمدات اور برآمدات کا مجموعی حجم 44.5 کھرب یوان (تقریباً 653 ارب امریکی ڈالر) تک پہنچ گیا، جو مسلسل تیسرے مہینے بھی 40 کھرب یوان سے زائد رہا۔رپورٹ کے مطابق مئی میں برآمدات گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 13.8 فیصد بڑھیں جبکہ درآمدات میں 21.5 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔رواں سال کے ابتدائی پانچ ماہ کے دوران چین کی مجموعی غیر ملکی تجارت 206.8 کھرب یوان تک پہنچ گئی، جو گزشتہ سال کے اسی عرصے کے مقابلے میں 15.3 فیصد زیادہ ہے۔









