پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لاہور کے مختلف علاقوں میں خوراک کے معیار کو یقینی بنانے کے لیے کارروائیوں کے دوران واٹر پلانٹ اور سپائسز یونٹ کو سیل کر دیا جبکہ 3 فوڈ پوائنٹس پر مجموعی طور پر ایک لاکھ 30 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا
پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائیاں ، واٹر پلانٹ اور سپائسز یونٹ بند، 3 فوڈ پوائنٹس کو جرمانے

مزید خبریں
لاہور۔9جون (اے پی پی):پنجاب فوڈ اتھارٹی نے لاہور کے مختلف علاقوں میں خوراک کے معیار کو یقینی بنانے کے لیے کارروائیوں کے دوران واٹر پلانٹ اور سپائسز یونٹ کو سیل کر دیا جبکہ 3 فوڈ پوائنٹس پر مجموعی طور پر ایک لاکھ 30 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا ۔ ترجمان کے مطابق پنجاب فوڈ اتھارٹی نے5 فوڈ یونٹس، ریسٹورنٹس اور ایک واٹر پلانٹ کی چیکنگ کی اور اس دوران ایک واٹر پلانٹ اور ایک سپائسز یونٹ کو بندکر دیا جبکہ 3 فوڈ پوائنٹس کو مجموعی طور پر ایک لاکھ 30 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا اور بھاری مقدار میں ممنوعہ چائنہ نمک اور دیگر غیر معیاری اشیا بھی تلف کر دی گئیں۔ترجمان کےمطابق ڈی جی پنجاب فوڈ اتھارٹی سید موسی رضا کے حکم پر ملاوٹ مافیا کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں کی گئیں۔ سیمپل فیل ہونے پر اکبری منڈی میں واقع ایک سپائسز یونٹ کو بند کیا گیا جبکہ شاہ عالم مارکیٹ میں واقع واٹر پلانٹ سے حاصل کیے گئے پانی کے نمونے میں کولیفارم نامی جراثیم کی موجودگی ثابت ہونے پر پلانٹ کو سیل کر دیا گیا۔ مذکورہ یونٹس میں پیور فوڈ ریگولیشنز کی خلاف ورزی کرتے ہوئے خوراک کا کاروبار کیا جا رہا تھا۔ معائنے کے دوران متعدد ریسٹورنٹس میں صفائی کے ناقص انتظامات پائے گئے۔








