بنوں میں منشیات فروش گرفتار، چرش و اسلحہ برآمد

بنوں کے تھانہ کینٹ کی پولیس نے بدنامِ زمانہ منشیات فروش ابرار خان کو گرفتار کر کےاس کے قبضے سے 1098 گرام چرس اور ایک کلاشنکوف برآمد کر لی

پشاور۔ 09 جون (اے پی پی):بنوں کے تھانہ کینٹ کی پولیس نے بدنامِ زمانہ منشیات فروش ابرار خان کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 1098 گرام چرس اور ایک کلاشنکوف برآمد کر لی ۔ترجمان بنوں پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف منشیات ایکٹ کےتحت مقدمہ درج کرکے مزید قانونی کارروائی شروع کر دی گئی ہے۔ڈی پی او بنوں نے کامیاب کارروائی پر ایس ایچ او کینٹ اور ان کی ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ منشیات فروش معاشرے کا ناسور ہیں، جن کے خلاف بلاامتیاز اور سخت کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی تاکہ انہیں منطقی انجام تک پہنچایا جا سکے۔