شاہ سلمان سے روسی وفد کی ملاقات

ریاض۔ 03نومبر (اے پی پی)خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ریاض کے قصر یمامہ میں روس کے وزیرتوانائی اور وفد کے سربراہ الیگزینڈر نووک نے ملاقات کی۔سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق انہوں نے سعودی عرب اور روس کے باہمی تعلقات کو فروغ دینے کے طریقوں اور باہمی دلچسپی کے علاقائی و عالمی حالات حاضرہ پر تبادلہ خیال کیا۔ مختلف شعبوں میں دونوں دوست ملکوں کے درمیان تعاون کو …

ریاض۔ 03نومبر (اے پی پی)خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز سے ریاض کے قصر یمامہ میں روس کے وزیرتوانائی اور وفد کے سربراہ الیگزینڈر نووک نے ملاقات کی۔سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق انہوں نے سعودی عرب اور روس کے باہمی تعلقات کو فروغ دینے کے طریقوں اور باہمی دلچسپی کے علاقائی و عالمی حالات حاضرہ پر تبادلہ خیال کیا۔ مختلف شعبوں میں دونوں دوست ملکوں کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کے سلسلے میں روسی سعودی مشترکہ کمیشن کے کردار کی اہمیت کا جائزہ لیا۔

مزید خبریں

Leave a Reply