وائلڈلائف رینجرز نےایک زخمی نایاب مہاجر پرندے فلیمنگو (لم ڈھینگ ) کو بحفاظت ریسکیو کرکے ضروری طبی امداد کےلئے وائلڈلائف پارک جوہر آباد منتقل کردیا۔
وائلڈلائف رینجرز نے زخمی نایاب مہاجر پرندہ فلیمنگو ریسکیو کرلیا،ترجمان

مزید خبریں
لاہور۔9جون (اے پی پی):وائلڈلائف رینجرز نےایک زخمی نایاب مہاجر پرندے فلیمنگو (لم ڈھینگ ) کو بحفاظت ریسکیو کرکے ضروری طبی امداد کےلئے وائلڈلائف پارک جوہر آباد منتقل کردیا۔ترجمان محکمہ وائلڈ لائف کےمطابق ایڈیشنل چیف وائلڈلائف رینجرسنٹرل زون مدثر حسن اور ڈپٹی چیف وائلڈلائف رینجرساہیوال ریجن منور حسین نجمی کی ہدایت پر اسسٹنٹ چیف وائلڈلائف رینجر ساہیوال محمد شرجیل نے اس اطلاع پر کہ تحصیل چیچہ وطنی کے ایک مضافاتی نہری علاقے میں ایک زخمی پرندہ مقامی افراد کی تحویل میں ہے فوری طور پر ایک ریسکیو ٹیم تشکیل دی جنہوں نے بروقت پہنچ کر ایک نایاب مہاجر پرندے فلیمنگو (لم ڈھینگ ) کو بحفاظت ریسکیو کیا جو کہ پائوں زخمی ہونے کی وجہ سے اڑان کے قابل نہ تھا ، زخمی پرندے کو فوری طبی امداد کیلئے جوہر آباد وائلڈلائف پارک منتقل کردیاگیا ہے۔اسسٹنٹ چیف وائلڈلائف رینجر فریحہ بتول انچارج وائلڈلائف پارک جوہر آباد کے مطابق زخمی پرندے فلیمنگو کا ضروری علاج معالجہ شروع کردیا گیا ہے اور انتظامیہ پرندے کی مکمل بحالی تک اس کی خوب دیکھ بھال کرے گی۔








