ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد میں نرسنگ سٹاف کے لیے بیسک کارڈیو ویسکیولر لائف سپورٹ ٹریننگ پروگرام

ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد میں نرسنگ سٹاف کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافے کے لیے بیسک کارڈیو ویسکیولر لائف سپورٹ (BCLS) ٹریننگ پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

ایبٹ آباد۔ 09 جون (اے پی پی):ایوب ٹیچنگ ہسپتال ایبٹ آباد میں نرسنگ سٹاف کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافے کے لیے بیسک کارڈیو ویسکیولر لائف سپورٹ (BCLS) ٹریننگ پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ تربیتی پروگرام کے تحت سٹاف نرسز اور نرسنگ انٹرنز کو امریکن ہارٹ ایسوسی ایشن کے اصولوں کے مطابق ہنگامی طبی امداد اور بیسک لائف سپورٹ کی عملی و نظریاتی تربیت دی جا رہی ہے۔ نرسنگ ڈائریکٹر مہتاب سکندر نے کہا کہ نرسنگ سٹاف کی مسلسل پیشہ ورانہ ترقی اور انہیں جدید طبی مہارتوں سے آراستہ کرنا ہسپتال کی ترجیحات میں شامل ہے تاکہ مریضوں کو محفوظ،معیاری اور موثر طبی نگہداشت فراہم کی جا سکے۔انہوں نے کہا کہ مستقبل میں بھی مختلف طبی و تعلیمی اداروں کے تعاون سے مزید تربیتی پروگرام منعقد کیے جائیں گے۔

مزید خبریں