نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے پاکستان میں اٹلی کی سفیر مارلینا آرمیلن نے منگل کو یہاں الوداعی ملاقات کی۔
نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار سے پاکستان میں اطالوی سفیر کی الوداعی ملاقات

مزید خبریں
اسلام آباد۔9جون (اے پی پی):نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے پاکستان میں اٹلی کی سفیر مارلینا آرمیلن نے منگل کو یہاں الوداعی ملاقات کی۔
دفتر خارجہ کے مطابق نائب وزیراعظم نے اطالوی سفیر کو ان کی کامیاب سفارتی مدتِ کی تکمیل پر مبارکباد دی اور پاکستان اور اٹلی کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کے لئے ان کی کاوشوں کو سراہا۔ انہوں نے تجارت، سرمایہ کاری، تعلیم اور افرادی قوت کی موبیلٹی کے شعبوں میں بڑھتے ہوئے تعاون کا ذکر کرتے ہوئے دوطرفہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے لئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ اطالوی سفیر مارلینا آرمیلن نے پاکستان میں اپنی تعیناتی کے دوران تعاون پر نائب وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں ہونے والی پیشرفت کو سراہا۔ نائب وزیراعظم محمد اسحاق ڈار نے سفیر کو ان مستقبل کی ذمہ داریوں کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔








