حکومت آزاد کشمیر کا کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے چار مطلوب افراد کی گرفتاری میں مدد فراہم کرنے والے کیلئے ایک کروڑ روپے انعام کا اعلان

حکومت آزاد جموں و کشمیر نے کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی (جے اے اے سی) سے تعلق رکھنے والے چار مطلوب افراد کی گرفتاری میں مدد فراہم کرنے والے شخص کے لیے ایک کروڑ روپے انعامی رقم مقرر کر دی۔

اسلام آباد۔9جون (اے پی پی):حکومت آزاد جموں و کشمیر نے کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی (جے اے اے سی) سے تعلق رکھنے والے چار مطلوب افراد کی گرفتاری میں مدد فراہم کرنے والے شخص کے لیے ایک کروڑ روپے انعامی رقم مقرر کر دی۔

یہاں جاری بیان کے مطابق مطلوب افراد کی فہرست میں شوکت نواز میر، عمر نذیر کشمیری، خواجہ مہران ارشد اور سردار امان خان کے نام شامل ہیں۔نوٹیفکیشن کے مطابق مطلوب افراد کی گرفتاری میں موثر معلومات فراہم کرنے والے شخص کو دس ملین روپے (ایک کروڑ روپے) انعام دیا جائے گا۔حکومت نے واضح کیا ہے کہ اطلاع فراہم کرنے والے شخص کی شناخت مکمل طور پر خفیہ رکھی جائے گی۔محکمہ داخلہ نے انعامی سکیم پر فوری عملدرآمد کے لیے انسپکٹر جنرل پولیس آزاد کشمیر کو ضروری اقدامات کی ہدایت جاری کر دی ہے۔

مزید خبریں